قومی ویمن کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ کراچی میں شروع

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دورہ آسڑیلیا اور پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے لاہور میں تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلے کے بعد کراچی میں دوسرے مرحلے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، پاکستان کی ویمن کرکٹرز نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں، اس موقع پر ٹیم کے عبوری ہیڈ اور بائولنگ کوچ سلیم جعفر کے علاوہ بیٹنگ کوچ توفیق عمر بھی موجود تھے جبکہ فیلڈنگ کوچ محتشم رشید نے بھی کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں

یا درہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسڑیلیا کا آغاز سولہ جنوری 2023 سے برسین میں پہلے ون ڈے میچ سے کریگی ، پاکستان اور آسڑیلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بھی برسبین میں اٹھارہ جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ نارتھ سڈنی میں اکیس جنوری کو کھیلا جائیگا

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسڑیلیا کی درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ چوبیس جنوری کو نارتھ سنڈنی میں کھیلا جائیگا، دوسرا چھبیس جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ انتیس جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائیگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز بارہ فروری کو کیپ ٹائون میں بھارت کیخلاف میچ سے کریگی، پندرہ فروری کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ کے ساتھ ہوگا، انیس فروری کو پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کریگی جبکہ اکیس فروری کو پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔

error: Content is protected !!