سجاس کی جانب سے رمیز راجہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت!

‏‎اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، اور مطالبہ کرتی ہے کہ سابق چیئرمین یا تو ان صحافیوں کی نشاندہی کریں بصورت دیگر اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے معذرت کریں۔ سجاس کے صدر آصف خان، سیکرٹری شاہد ساٹی سمیت سجاس کے تمام اراکین کو سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے بیان پر دلی دکھ ہوا ہے اسپورٹس صحافیوں میں اگر کسی نے غلط طرز عمل اپنایا ہے تو کم از کم ان کی نشاندہی ضرور کی جائے تاکہ صحافی بھی اپنے اندر چھپے ان صحافیوں کا محاسبہ کر سکیں رمیز راجہ کے بیان سے اسپورٹس صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جس کی ہم ایک مرتبہ پھر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

تعارف: newseditor