رمیز راجا کے بیان سے پروفیشنل اسپورٹس جرنلسٹس کی دل ازاری ہوئی۔ سابق چیئرمین کو کسی صحافی سے ذاتی مسئلہ ہے تو اس کا نام لیکر بات کریں، امجد عزیز ملک

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کے اسپورٹس جرنلسٹس کے خلاف دیئے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک کا کہنا ہے اقتدار سے الگ کئے جانے پر رمیز راجا اپنی اوقات بھول گئے ہیں آج وہ رمیز راجا ہیں تو صحافیوں کی وجہ سے، اسپورٹس جرنلسٹس کسی کو نظر انداز کردیں تو وہ گمنام ہوجاتا ہے، سابق چیئرمین کو کسی سے ذاتی مسئلہ ہے تو اس کا نام لیکر بات کریں لیکن سب کو ایک جیسا سمجھنا اور اسپورٹس جرنلسٹس برادری کے لئے غیر شائستہ اور غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمیز راجا اسپورٹس جرنلسٹس سے معافی مانگے

 

پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے رمیز راجا اسپورٹس جرنلسٹس فوبیا میں مبتلا ہے، اسپورٹس جرنلسٹس امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی وجہ سے ہی دنیا کھلاڑیوں کو جانتی ہے، سابق چیئرمین اس سے پہلے بھی صحافی برادری کے لئے نامناسب اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کر چکے ہیں، رمیز راجا کے معافی مانگنے تک اسپورٹس جرنلسٹس ان کا سوشل بائیکاٹ کریں،

error: Content is protected !!