ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا، محمد عامر

فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو این ایچ پی سی میں ٹریننگ کیلئے درخواست کی تھی، انہوں نے مہربانی کی اور مجھے اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بی پی ایل کھیلنے جا رہا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا، ابھی صرف پی ایس ایل پر نظریں ہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔کراچی ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ جیسی کنڈیشنز تھیں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں سرفراز احمد، امام الحق اور سعود شکیل اچھا کھیلے۔

تعارف: newseditor