لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے پرانے آسٹرو ٹرف کو آگ لگا دی گئی ، چار کلاس ملازمین معطل

پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم سے جنوری 2022 میں اکھاڑا جانیوالا پرانا ٹرف جو ایک سال سے زائد عرصہ سے زمین پر پڑے خراب ہورہا تھا کوآگ لگا دی گئی جس کے باعث نہ صرف ٹرف کا بیشتر حصہ جل گیا بلکہ آگ کے باعث نزدیکی دو درختوں کو بھی آگ لگ گئی

اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے پانی ڈال کر آگ کو ختم کرنے کی کوشش کی تاہم ٹرف کا بیشتر حصہ آگ کا شکار ہوگیا تھا انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بھی قائم کی ہے

 

جبکہ اس معاملے میں چار کلاس فور ملازمین کو معطل بھی کیا گیا ہے اس حوالے سے چیف کوچ اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کا موقف ہے کہ باہر سے کسی نے آگ گرادی تھی

 

 

 

جس کی وجہ سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا پرانا آسٹرو ٹرف جل گیا.لیکن اس حوالے سے انکوائری کی جارہی ہیں

تعارف: newseditor