لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے چاروں باتھ رومز سے ٹونٹیاں اور شاور اتار لئے گئے

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے بنائے گئے باتھ رومز سے شاور اور ٹونٹی سمیت پائپ نکال دئیے جس کے باعث کھلاڑیوں کو واش روم استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں چار باتھ رومز بنائے گئے تھے جہاں پر کھلاڑی کٹس تبدیلی کیساتھ ساتھ اسے استعمال بھی کیا کرتے تھے تاہم ان چاروں باتھ رومز کے شاورسمیت ٹونٹیاں اور پائپ تک نکال دئیے گئے اور انہیں بند کردیا گیا اس حوالے سے چیف کوچ اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس کا موقف ہے کہ ان باتھ رومز کو کنسٹرکشن کرنے والے مزدور استعمال کیا کرتے تھے اور صفائی نہیں ہوتی تھی

 

اسی بناء پراسکا سامان نکال دیا گیا اور ہاکی کے کھلاڑی ٹینس کورٹ کیساتھ واقع باتھ رومز کو استعمال کرسکتے ہیں واضح رہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں واقع اتھلیٹکس اور فٹ بال کے کھلاڑیوں کیلئے بنائے گئے بارہ باتھ رومز جن میں چھ خواتین کھلاڑیوں کیلئے بنائے گئے تھے جبکہ چھ مرد کھلاڑیوں کیلئے بنائے گئے تھے کو بھی تالے لگا دئیے ہیں.

error: Content is protected !!