ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی ۔اور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 11 مارچ 23ء تا 21 مارچ 23ء شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی و اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 16 کلبز حصہ لے رہے ہیں۔
سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ ٹورنامنٹ 11 مارچ تا 21 مارچ 23ء اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 16 کلبز حصہ لے رہے ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کرکے ٹورنامنٹ دراز جاری کردئیے گئے ہیں۔
پول A پنجاب یوتھ ہاکی کلب، ریڈ ٹائیگر ہاکی کلب ، ہدف ہاکی کلب، ذاکر ہاکی اکیڈمی، فیصل ہاکی کلب، نشتر ہاکی کلب ، بندہ ہاکی کلب اور ARL ہاکی کلب پر مشتمل ہے جبکہ پول B میں کری ہاکی اکیڈمی ، ایف جی بوائز ہاکی کلب، مارگلہ ہاکی کلب، POF ہاکی اکیڈمی، سول ڈیفنس ہاکی کلب، اسلام آباد ٹائیگرز ہاکی کلب، بحریہ ہاکی کلب اور شادمان ہاکی کلب کی ٹیمیں شامل ہیں