پاکستان آرمی کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کومبیکس روشن خان نیشنل ٹیم مینز اور ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹلز اپنے نام کرلیے پاکستان نیوی کے زیراہتمام اور کومبیکس اسپورٹس کے تعاون سے روشن خان جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 2-1 سے شکست دیدی واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے اسکواش کے مینز ایونٹ جیتنے کااعزاز پہلی بار حاصل کیا ہے مینز ایونٹ میں پاکستان واپڈا نے دوسری جبکہ خیبرپختوخواہ اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی
بلوچستان نے پانچویں،پاکستان نیوی نے چھٹی اور سندھ ساتویں پوزیشن حاصل کر سکاخواتین کے کھیلے گئے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 2-0 سے شکست دی واپڈا نے ایونٹ میں دوسری اور سندھ اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی اسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی نمبر ایک جہانگیر خان نے کومبیکس سپورٹس کے سی ای او عمر سعید کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیز جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں سونیئرزتقسیم کئے
اس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر عدنان اسد، لیفٹیننٹ کمانڈر رحمت اللہ، میڈیا ایڈوائزر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن آصف عظیم، جنرل منیجر کومبیکس اسپورٹس زبیر ماچا، ٹورنامنٹ ریفری نوید عالم، اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل خانزادہ بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان نے پورے ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھیل اور ٹیلنٹ پر بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ عالمی معیار کے کھلاڑی بن کر ملک کے لیے ا سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں