نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے زمبابوے کا دورہ کریگی

نیدرلیڈز کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کیخلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز اکیس مارچ سے ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان سیریز آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، آئی سی سی مینز سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت زمبابوے کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں پوزیشن پر ہے، ان دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں

 

 

 

اس کے باوجود نیدرلینڈز کے کپتان گریک ارون کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم عالمی کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہیں کرسکتے تاہم اس کے باوجود زمبابوے کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کو بہت اہم سمجھتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ زمبابوے ایک بہترین ٹیم ہے اور اس کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں کھلاڑیوں کو سیکھنے کا بہت اچھا موقع ملے گا، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ اکیس، دوسرا 23 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچ ہرارے سپورٹس کلب میں ہی کھیلے جائینگے۔

error: Content is protected !!