آئی سی سی ، اے سی سی اجلاس، پاکستان ایشیا کپ کے حوالے سے اپنا موقف پر قائم رہیگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاسوں کے دوران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا کہ اگر بھارت کی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئی تو پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

 

 رپورٹ کے مطابق پی سی بی، آئی سی سی اور اے سی سی کے ہونے والے اجلاسوں میں ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا کہ اگر بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم نہیں بھیجتا تو پاکستان بھی اپنی ٹیم نہیں بھیجے گا۔پی سی بی کا تین رکنی وفد عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں بورڈ کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیئرمین جے شاہ کے ساتھ 20 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگا۔

 

 

 

بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ اے سی سی کے صدر بھی ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی کیونکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے۔گزشتہ ماہ بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اختتام روایتی حریفوں کے درمیان جھڑپوں کے ساتھ ہوا تھا جہاں پی سی بی نے اپنا مؤقف دہرایا تھا۔

 

 

 

روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل دونوں کے لیے بھاری آمدنی ہوتی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل غیر جانب دار مقام متحدہ عرب امارات میں پاک-بھارت مقابلے کے انعقاد کا فیصلہ کر سکتی ہے لیکن اس معاملے کی وضاحت رواں ماہ شیڈول اجلاس کے بعد ہی ہوگی۔

تعارف: newseditor