کراچی گیمز آرم ریسلنگ گرلز میں 750 پوائنٹس کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی وومن ڈویژن آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمی کراچی کے تعاون سے ایک روزہ کراچی گیمز آرم ریسلنگ گرلز، کے ایم سی وومن اسپورٹس کمپلیکس، گلشن اقبال میں منعقد ہوے۔ جس میں کراچی کے 7 اضلاع کے گرلز انڈر14اور یوتھ انڈر 19 میں 30،35,40,45,50,55,60,65, 70 اور 75 پلس کلو گرامز کے مقابلے هوے۔ ڈائریکٹر جناب اقبال پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرور عالم کے نگرانی میں هوے۔

 

 

 

مہمان خصوصی محمّد طلحہ، نیا نانطم آباد کے کوارڈینیٹر نے گرلز چیمپئن شپ کا افتتاع رین کاٹ کر کیا۔ان کے ھمرا مس ناہید عابدہ، مس یسرا، اقبال پرویز، سرور عالم، سعید عالم، انتضار حیدر، آصف ظہیر، طارق حفیظ، عظمیٰ شیخ، مہوش خان، قدسیہ راجہ، ریحان اکرم، سلمان اسماعیل، ہمایوں حسین، غلام مصطفیٰ، شاداب افتخار، ریمشا، مس اقرا مزمل، اور کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ گرلز کی دس ویٹ کٹگیری میں مائس 30 کے جی میں زنیب کاشف نے ماھین کو ھرادیا،

 

 

 

 

پلس 30 کے جی میں فاطمہ ادریس نے حریم حریم کو، مائس 35 کے جی میں فاطمہ عارف نے ،عشا اصغرکو زیر کردیا۔ مائس 45 کے جی میں آمنہ ذولفقار نے حدیقہ افتخار کو، مائس 50 کے جی میں عریبہ نور نے رابعہ رحمان کو، مائس 55 کے جی میں سنینا جہاں نے بسمہ محبوب کو، مائس 60 کے جی میں عمارہ حافظ نے نینہ جہاں کو، مائس 65 کے جی میں بسمہ سلیم نے شفا خان کو، مائس 70 کے جی میں سرا آصف نے منیبہ حسنات حسنت کو اور مائس 75 کے جی میں سٹفینے سٹفینے نے فزا محبوب کو چیت کرکے مڈیل حاصل کیا۔ چیمپئن شپ کے احتتام پر مہمان خصوصی نیا ناظم آباد کے کوارڈینیٹر محمّد طلحہ، ڈائریکٹر مس ناہید عابدہ، اقبال پرویز، سرور عالم اور سعید عالم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم كیے۔

تعارف: newseditor