فیصل آباد میں منعقدہ تیسری بین الصوبائی چک بال چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا ٹیم کا اعلان کردیا گیا

تیسری بین الصوبائی چک بال چمپئن شپ 13 تا 16 مارچ تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی ۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم بھر پور تیاریوں کیساتھ شرکت کرے گی ۔ جسکے لئے صوبائی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ خیبر پختونخوا چک بال ایسوسی ایٹسن کے صدر حاجی محمد اقبال اور سیکرٹری جنرل عبد الرشید انور کے مطابق تیسری بین الصوبائی چک بال چمپئن شپ 13 تا 16 مارچ فیصل آباد میں کھیلی جائے گی ۔ جس میں خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ ، گلگث بلتستان ، آزاد کشمیر کی ٹیموں کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

 

 

 

 

اس حوالے سے گزشتہ روز صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کی نگرانی طہماس فٹبال سٹیڈیم ہشاور خیبر پختونخوا ٹیم کیلئے ٹرائلز لیئے گئے ۔ ان ٹرائلز میں پشاور ، مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ، سوات ، بنوں ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان اور دیر سمیت مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

 

 

 

 

ٹرائلز میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ان میں مصب اقبال (کپتان) ، ریحان (نائب کپتان) شہریار ، محمود زمان ، اویس ، ریاض ، غفران ، لقمان ، نعمان اورعمر شامل ہیں ۔ جبکہ محمد جلال ٹیم کوچ ہونگے ۔ سیکرٹری عبدالرشید انور نے کہاکہ چک بال کھیل خیبر پختونخوا میں کافی مقبول ہے یہی وجہ ہے کہ بنوں اور مانسہرہ میں بین الصوبائی چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا ۔ جس میں خیبر پختونخوا کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس چمپئن شپ کیلئے بھی خیبر پختونخوا ٹیم کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انشاء اللہ چمپئن ٹرافی لیکر آئیں گے ۔

error: Content is protected !!