پاکستان سپر لیگ، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کے ساتھ اہم میچ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف میں رسائی کیلئے آخری کوشش کرے گی جب کہ اس کا مقابلہ پہلے ہی اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لینے والی سائیڈ ملتان سلطانز سے ہو گا۔پی ایس ایل میں پلے آف تک رسائی کیلئے سخت مقابلے جاری ہیں، اب ایک جگہ باقی اور اسے پانے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز و پشاور زلمی میں ٹائی ہے۔

 

 

 

گزشتہ روز ملتان سلطانز نے زلمی کو 4 وکٹ سیشکست دے کر اگلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کر لیا، 9 میچز میں پانچویں شکست نے بابر الیون کی مشکلات بڑھا دی ہیں، البتہ گذشتہ برس فائنل کھیلنے والی رضوان کی ٹیم ایک بار پھر پیش قدمی کیلئے تیار ہے، اب اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے آج راولپنڈی میں ہوگا۔

 

 

دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کے پاس اپنے زور بازو پر پلے آف میں رسائی کا اب آخری موقع ہے، اگر رضوان الیون کو بھاری مارجن سے زیر کر لیا تب بھی اتوار کے روز اسلام آباد یونائٹیڈ کی زلمی پر بڑی فتح کا انتظار کرنا ہو گا، اس صورت میں یکساں 8،8 پوائنٹس ہونے پرکوئٹہ اور پشاور کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔

تعارف: newseditor