چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ 19 مارچ کو 25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔