پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے افغانستان کے خلاف اسکواڈ کے اعلان اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز کو دیے گئے ڈیجیٹل انٹرویو میں راشد لطیف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ میرے نزدیک پاکستان ٹیم کی تباہی کیلئے پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پلیئر بڑے عرصے کے بعد آئی سی سی کی رینکنگ میں آنے لگے تھے، بابر اعظم آئی سی سی کے بہترین پلیئر بنے، شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کے بہترین بولر بنے ، بابر اعظم کو سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈز سے نوازا گیا، وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین بننے لگے تو مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ اب ہم لوگ آگئے ہیں اب ایسا نہیں ہوگا، اب جو کریں گے ہم اپنی مرضی سے کریں گے ۔