راولپنڈی میراتھن ریس اتوار کی صبح مری روڈ پر ہوگی

 

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر )راولپنڈی میراتھن ریس اتوار کی صبح مری روڈ پر ہوگی،انڈر 16 اور اوپن کیٹگری میں نمایاں پوزیشنیں لینے والے اتھلیٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے نقد انعامات کے ساتھ میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا جاۓ گا۔ ڈی ایس او شمس توحید عباسی کے مطابق یہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا ایک کامیاب سالانہ ایونٹ ہے جس میں ہزاروں اتھلیٹس حصہ لیتے ہیں۔

 

 

 

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام میراتھن ریس 19 مارچ بروز اتوار کی صبح 7 بجے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر براستہ مری روڈ اقبال پارک کے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوگی، اوپن کیٹگری میں پہلا انعام 30000 روپے، دوسرا انعام 25000 روپے، تیسرا انعام 20000 روپے ہوگا، چوتھی سے دسویں پوزیشن تک فی کس انعام 10000 روپے اور گیارہوہں سے بیسویں پوزیشن تک فی کس انعام 6000 روپے ہوگا۔

 

 

 

انڈر 16 کیٹگری میں پہلا انعام 15000 روپے، دوسرا انعام 12000 روپے اور تیسرا انعام 10000 روپے ہوگا، چوتھی سے دسویں پوزیشن تک فی کس انعام 6000 روپے دیا جاۓ گا۔مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ ڈی اور سپورٹس عبدالوحید بابر و دیگر آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کریں گے۔

error: Content is protected !!