لاہور میں پہلی نیشنل جونیئر اور دسویں ڈی ایچ قومی آرچری چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا . افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر وحید گل ستی نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا.
ڈی ایچ اے فیز 10 میں واقع ای ایم ای کے گراﺅنڈز پر ہونیوالے اس مقابلے میں پورے ملک سے 132 تیر انداز حصہ لے رہے ہیں جو انفرادی اور ٹیم ایونٹس کے مقابلوں میں حصہ لینگے
گیارہ ٹیموں پر مشتمل ان مقابلوں میں چھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں جبکہ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبو ں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں.تیر اندازی کے ان مقابلوں میں جونئیر اور سینئر کے مقابلے بھی کئے جارہے ہیں.
افتتاحی تقریب میں چاروں صوبوں کے مختلف بینڈز نے شائقین کو محظوظ کیا. یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس میں جونیئر کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ بھی کروایا جارہا ہے.