بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیاکی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 35.4 اوورزمیں 188 رنزبنا کر آئوٹ ہو گئی، مچل مارش 81 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، بھارت کی جانب سے محمد شامی اور محمد سراج نے تین تین وکٹیں حاصل کیں

 

 

جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 39.5 اوورزمیں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، کے ایل راہول 75 اور رویندرا جڈیجا 45 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے، رویندرا جڈیجا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor