حیدآباد (اسپورٹس نیوز) ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ایک روزہ حیدرآباد کپ پاکستان ڈے ٹورنامنٹ کے مقابلے ینگ اسٹار باکسنگ کلب کچا قلعہ حیدرآباد میں منعقد ہوئے جس میں 7 کلب کے 51 باکسرز نے حصہ لیا۔ بوائز کلاس میں 11 اور جونیئر میں 8 مقابلے ہوئے اس موقع پر علاقے کے یوسی چیئرمین محترم رجب علی خاصخیلی اور وائس چیئرمین منیر بادشاہ نے باکسروں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور یوم پاکستان کے حوالے سے اس طرح سے پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی جدوجہد پاکستان سے آگاہی حاصل کریں
اس موقع پر سابق انٹرنیشنل باکسر محمد علی قمبرانی، کریم بخش قمبرانی، اختر بلوچ، جبران بیگ، افضل قمبرانی کے علاوہ علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض بشارت علی، صلاح الدین، جہانگیر جمالی، شبیر بلوچ، فیصل شاہ اور یامین شیخ نے انجام دیئے۔ اس موقع پر سیکریٹری حیدرآباد ڈویژن ذوالفقار علی زہری نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے سیکریٹری آصف قمبرانی نے معززین مہمانوں کا استقبال کیا۔ ینگ اسٹار باکسنگ کلب نے 4 گولڈ لیکر پہلی اور ینگ مین باکسنگ کلب نے 3 گولڈ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج یہ ہیں:۔
ذیشان نے بلال کو 3-0 سے، 30 کلو گرام میں مدثر نے وسیم کو 2-1 سے، 32 کلو گرام میں شایان نے علی شاہ کو 2-1 سے، 34 کلو گرام میں شاہ سعود نے عبدالخلیل کو 2-1 سے، 36 کلو گرام میں امان بلوچ نے حمزہ کو 3-0 سے، ارتیس کلو گرام میں حسنین نے عزیر خان کو 2-1 سے، 42 کلو گرام میں میر بالاج نے شہزاد شاہ کو 3-0 سے، 44 کلو گرام میں احمد بلوچ نے نعمان کو 3-0 سے ہرادیا جبکہ جونیئر کلاس میں 46 کلو گرام میں محمد علی ینگ اسٹار نے ذیشان کو 2-1 سے، 48 کلو گرام ثاقب نے علی رضا کو 2-1 سے، 50 کلو گرام میں جانی نے مشتاق کو 2-1 سے، 52 کلو گرام میں شاہ زین نے سہیل کو 2-1 سے، 54 کلو گرام میں مصیب نے فراز کو 2-1 سے، 57 کلو گرام میں شمس قمبرانی نے فہد کو 3-0 سے، 60 کلو گرام میں انعام اللہ نے حارث کو 3-0 سے ہرادیا۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔