رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں ہوگا۔ اعجاز الرحمان

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں ہوگا۔ گز شتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ ٹورنامنٹ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن 25 مارچ سے یکم اپریل تک فون نمبر 03345000081 (واٹس اپ ) پرکروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!