محکمہ سپورٹس پنجاب نے گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

محکمہ سپورٹس پنجاب نے گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب نے گزشتہ تین ماہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول، انٹر کالجز گیمز اور جشن بہاراں سپورٹس سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے

 

 

 

 

 

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،ای روزگار پروگرام فیز 2 کے لئے کانسپٹ تیار کرلیا گیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں نجی شعبے کے تعاون سے افطار دسترخوان کا انعقاد کیا گیا ہے

 

 

 

 

اس کے علاوہ پنجاب فٹ بال سٹیڈیم کی تزین آرائش کا کام بھی جاری ہے اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس کا سول ورک مکمل بھی مکمل ہوچکا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ صوبہ بھر میں 10 لاکھ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے، گزشتہ تین ماہ میں صوبہ بھر کی ای لائبریریز میں ہزاروں ممبرز مستفید ہوئے ہیں،کھلاڑیوں کے لئے انڈونمنٹ فنڈ کا اجراء کا کام بھی آخری مراحل میں ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس کے افسران کو گراؤنڈز کی تزین و آرائش کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

error: Content is protected !!