نیلسن مینڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ; سرفرازاحمد کی اصغرعلی شاہ سٹیڈیم آمد

 

 نیلسن مینڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ایمبیسڈر سرفرازاحمد کی اصغرعلی شاہ سٹیڈیم آمد ، کھلاڑیوں سےملاقات کی۔

اس موقع پر قومی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ سلیکٹرزنےاچھے ٹیلنٹ کاانتخاب کیا ہے، منتخب کردہ کھلاڑیوں کی 4 ٹیمیں بنیں گی، اگست میں ان ٹیموں کےدرمیان میچزہوں گے، جب ہماری ٹیم مکمل ہوجائےگی پھرہم ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوورپرجنوبی افریقہ جانے کا ارادہ ہے، جوہم نےسیکھا ہے وہی کھلاڑیوں میں منتقل کرنےکی کوشش کرینگے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سے قبل جتنے میچز کھیلیں گے وہ اچھا رہیگا

۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹیموں میں دیکھتا ہوں، امید یہی ہے کہ پاکستان ٹیم یہ ورلڈ کپ جیتے گی، پاکستان اورسری لنکا کے کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں، 

تعارف: News Editor