ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)ڈویژنل چیلنج ہاکی کپ فائنل کامران لائنز ہاکی کلب نے فضل ہاکی کلبکو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر سردارسلیم احمد سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ریجنل سپورٹس آفیسراحمد زمان تھے جبکہ گیسٹ آف ہانر اعظم خان آف اچھڑیاں مانسہرہ ڈاکٹر چوھدری اسلم اولمپئن نعیم اختر سردار عارف ریست انٹر نیشنل تھے
ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جاری ہزارہ ریجن ہاکی فائنل میں ایک دلچسپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامران لائنز ہاکی کلب ایبٹ آباد نے فضل ہاکی کلب کو دو صفر سے شکست دے دی
پہلے دو کوارٹر میں مقابلہبغیر کسی گول کے برابر رہا آخری دو کوارٹرز میں کامران لائنز نے اپنے کھیل کو بہتر بنا یا اور دو گول سکور کئے اور فائنل ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے کامران لائنز کی جانب سے کامران شہباز حسنیننے بہترین کھیل پیش کیا فضل کلب کی جانب سے حمزہ انعام الرحمن شہریار ساجد زمان نے بہترین کھیل پیش کیا
اس موقع پر سردار سلیم احمد ڈی اے او نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کہ ہاکہ میں بہتری لانے کے لئے فٹنس پر توجہ دینا ہو گی
تاکہ نیا ٹیلنٹ ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ونر ٹیم کے لئے20000کیش جبکہ رنرز اپ کے لئے 10000روپے نقد کیش انعام دیئے اور دونوں ٹیموں کو میڈلز اور ٹرافیاں دی گئیں