شندورپولوگراؤنڈ میں چترال نے گلگت کوپانچ کے مقابلے میں سات گول سے ہراکرشندورپولوٹورنامنٹ جیت لیا۔
چترال نے مسلسل ریکارڈ تیر ھویں مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔
فیسٹیول کے شرکاء راک کلائمنگ ٹریکنگ اورپیراگلائیڈنگ کے علاوہ روایتی کھانوں اورثقافتی رقص سے بھی لطف اندوزہوئے۔
مہمان خصوصی نے بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، رنراپ اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے۔