اسکواش فیڈریشن میں نااہل لوگ بیٹھے ہیں، جہانگیر خان

 

شہنشاہ اسکواش جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ جونیئر اسکواش کے عالمی چیمپیئن شپ میں حمزہ خان کی کامیابی اسکواش کے لیے خوش آئند ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اسکواش کے کھیل پر توجہ دے۔

 

جہانگیرخان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن میں نااہل لوگ بیٹھے ہیں، فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کو ریکٹ پکڑنا بھی نہیں آتا۔ حمزہ کو فیڈریشن کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں بلکہ پاکستان آرمی نے کوچز دیئے ہوئے ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor