ایشیا کپ ; بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان.

 

 

 

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔

 

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔

 

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

 

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔

اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

 

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔

محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

 

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

error: Content is protected !!