دوسرا ویمنز ون ڈے: بنگلہ دیش نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

 

 

دوسرا ویمنز ون ڈے: بنگلہ دیش نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرادیا

نگار سلطانہ کی نصف سنچری اور وننگ چوکا، نجیہہ علوی کے چار اسٹمپڈ

 

بنگلہ دیش ویمنزنے پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

اس میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پاکستان ویمنز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 7 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش ویمنز نےسپر اوور کی آخری گیند پر کپتان نگار سلطانہ کے چوکے کی بدولت یہ میچ جیت لیا۔ یاد رہے کہ یہ میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسطرح تین میچوں کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان ویمنز نے پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 5 وکٹوں سے جیتا تھا۔ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔
قائداعظم
میزبان ٹیم کی اننگز کی خاص بات کپتان نگار سلطانہ کی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے 104گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے54 رنز اسکور کیے۔فرزانہ حق نے 88گیندوں پر40 رنز بنائے جس میں تین چوکے شامل تھے۔

ایک موقع پر میزبان ٹیم نے92 رنز بنائے تھے اور اس کی صرف دو وکٹیں گری تھیں لیکن اس کے بعد پاکستان کی اسپنرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے وہ بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور سات وکٹیں اسکور میں 77 رنز کا اضافہ کرپائیں۔

سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اپنا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والی 20 سالہ وکٹ کیپر نجیہہ علوی نے عمدہ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے چار اسٹمپڈ کیے۔

وہ بتول فاطمہ کے بعد دوسری پاکستان وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں چار اسٹمپڈ کیے ہیں۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں صدف شمس اور سدرہ امین نے ٹیم کو 41 رنز کا اسٹارٹ دیا لیکن اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے لگیں۔

سدرہ امین 22، صدف شمس29 اور بسمہ معروف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔عالیہ ریاض21 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو مجموعی اسکور 75 رنز تھا۔ کپتان ندا ڈار27 وکٹ کیپر نجیہہ علوی 22 اور ڈیانا بیگ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان ویمنز کو جیت کے لیے پندرہ گیندوں پر سترہ رنز درکار تھے اور اس کی صرف دو وکٹیں باقی رہتی تھیں اس موقع پر ام ہانی دو چوکوں کی مدد سے 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔

پاکستان ویمنز کو آخری اوور میں جیت کے لیے تین رنز بنانے تھے اور اس کی صرف ایک وکٹ باقی تھی۔اوور کی پانچویں گیند پر نشرہ سندھو رن آؤٹ ہوگئیں۔

بنگلہ دیش کی لیگ اسپنر رابعہ خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

مختصر اسکور:
بنگلہ دیش ویمنز 169 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) نگار سلطانہ 54، فرزانہ حق 40، نشرہ سندھو 27 / 2وکٹ، سعدیہ اقبال 32 / 2 وکٹ

پاکستان ویمنز169 رنز ( 49.5 اوورز ) صدف شمس 29، ندا ڈار27، سدرہ امین 22، نجیہہ علوی 22: رابعہ خان29 / 3 وکٹ

سپر اوور:
پاکستان ویمنز7 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ۔ ارم جاوید صفر، بسمہ معروف 1، عالیہ ریاض 6 ناٹ آؤٹ، ناہیدہ اختر7 / 1 وکٹ
بنگہ دیش ویمنز 10رنز ایک کھلاڑی آؤٹ۔ سبحانہ مستری 5، نگار سلطانہ 4 ناٹ آؤٹ نشرہ سندھو 10 / 1 وکٹ

 

 

error: Content is protected !!