ورلڈکپ ; انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

 

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی۔

 

پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین اسٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ان کی 84 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 6 چھکے، 6چوکے شامل تھے۔

اس کے علاہ ڈاؤڈ ملان 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز اسکور کیے، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکارین نے ایک وکٹ لی۔

انگلینڈ کے 340 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈ کی جانب سے اسکاٹ ایڈورڈز 38 ، ویسلے بریسی 37 اور سائبرانڈ 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ باسڈی لیڈا 10 ، میکس او ڈوڈ 5 اور میکارین نے 4 ،کولن ایکرمین اور وین ڈر میروی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ وان بیک 2 اور آریان دت ایک رن بنا سکے۔

 

تیجا ندا منورو 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

انگلینڈ کے معین علی اور عادل رشید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے اس فہرست میں انگلینڈ 10 ویں اور نیدرلینڈز کی ٹیم 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔

 

 

error: Content is protected !!