پشاورمیں منعقدہ پہلی قائد اعظم چیس رپیڈچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

 

پشاورمیں منعقدہ پہلی قائد اعظم چیس رپیڈچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،

چمپئن ٹرافی ایمل نے جیت لی،اوپن کٹیگری کی ٹرافی شیخ جان آفریدی جبکہ انڈر 16میں وجدان یونس پہلے نمبر پر رہے۔

خیبر پختونخواکی سطح پر منعقدہ پہلی قائد اعظم شطرنج رپیڈچمپئن شپ پشاور میں اختتام پذیر ہوگئی،چمپئن شپ میں صوبے بھر سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،

جن میں ایمل خان نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،

جبکہ اوپن کٹیگری میں شیخ جان آفریدی اور انڈر16کٹیگری میں وجدان یونس نے فاتح ہونے کااعزازحاصل کیا۔

خیبر پختونخواشطرنج(چیس)ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز آرکائیوز لائبریدی ہال میں کھیلے جانیوالے قائدعظم چیس چمپئن شپ ایک بہترین اندازمیں اختتام کو پہنچ گیا،

جس میں پشاور،کوہاٹ،سوات،مردان،چترال،صوابی،ڈی آئی خان اور اس طرح صوبے کے کئی اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور اپنی ذہنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

صبح سے شام تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں سات راؤنڈز کھیلے گئے،نتائج کے مطابق خیبر پختونخواکے مایہ ناز چیس کھلاڑی ایمل نے پہلی پوزیشن لیکر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی،

اوپن کٹیگری کے مقابلوں میں شیخ جان آفریدی نے گولڈ،مردان کے کامران خان نے سلور میڈل جبکہ انڈر16کٹیگری میں وجدان یونس نے چمپئن ٹرافی حاصل کرلی،

اسی طرح چترال سے تعلق رکھنے والی کمسن چیس کھلاڑی عابدہ منظور کو بہترین خاتون کھلاڑی قراردیدی گئی۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ کہ تمام پوزیشن ہولڈرزکو کیش انعامات دیئے گئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدراقتدارالدین تھے،انکے ہمراہ چیس فیٖڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور خیبر پختونخواکے صدر عمرخان اور سیکرٹری کاشف سلیم بھی موجودتھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے

 

 

error: Content is protected !!