12ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھرو بال چیمپئن شپ کراچی میں جاری
کراچی (نواز گوھر ) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 12ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھرو بال چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈکے کوچنگ سنٹر،
کراچی میں جاری ہے۔ اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے
چھٹی سےساتویں اور آٹھویں سے نویں کلاس (بوائز کیٹیگری) مقابلوں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں
سٹی سکول ڈی کے کیمپس نے فرسٹ سٹیپ سکول کو 2-0 سیٹس سے شکست دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں فرسٹ سٹیپ سکول نے آئی یو ایس ایس شارع پاکستان کو0-2 سیٹس سے شکست دی۔ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ 18 نومبر کو صبح 9 بجے کھیلے جائیں گے۔
چھٹی سے ساتویں کلاس (گرلز کیٹیگری)، 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فائنل میچ میں حبیب گرلز سکول نے فرسٹ سٹیپ سکول کو 2-0 سے ہرا دیا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ سٹی سکول ڈی کے بمقابلہ داؤد پبلک سکول کا میچ 18 نومبر کو صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔
آٹھویں سے نویں جماعت کی گرلز کیٹیگری، 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں محمدی گرلز اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو 2-1 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں سٹی سکول ڈی کے جی نے سٹی سکول ڈی کے دیلیو کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ 18 نومبر کو صبح 9 بجے کھیلے جائیں گے۔
اے لیول گرلز کیٹیگری، 19 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اے لیول گرلز کے مقابلوں سے پول-اے میں حبیب گرلز سکول اور الفا کالج-اے نے جبکہ پول بی میں الفا کالج-بی اور سیپٹر کالج کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔