کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی.

کراچی کے ایکسپو سنٹر میں تیسرے کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ لیگ کی فرنچائزوں کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی گئی۔

 

تقریب میں شرکت کے دوران مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق کپتان جاوید میانداد، مشتاق محمد، ہارون رشید، صادق محمد سمیت مختلف سفارت کاروں اور لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر زوہیر نصیر نے ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیا۔

ٹرافی کی رونمائی تقریب میں ملک کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے موسیقی کا جادو جگایا جبکہ مختلف ڈانسرز نے میوزک پر رقص کرکے رنگ بکھیرے۔

تیسرے کے ٹی پی ایل کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کو خود آن کروں گا ،صوبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے اسے کھلانا اور نکھارنا بڑا اقدام ہے۔

 

رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی ٹی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر زوہیر نصیر نے کہا کہ ان کا ہدف کراچی کی گلی کرکٹ کو میدانوں میں لانا ہے جس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

تیسرے کراچی پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ بھی کی گئی 8 فرنچائزز کیلئے ملک کے 250 پلیئرز کو مختلف کیٹیگریز سے منتخب کیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد یکم دسمبر سے معین خان اکیڈمی پر ہوگا

 

 

error: Content is protected !!