انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، انڈیا کے سپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔

تاہم آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عثمان خواجہ نے سال 2023 میں 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 195 اور انڈیا کے خلاف 180 رنز کی اننگز 2023 کے دوران ان کی بہترین پرفارمنس رہی۔
خیال رہے انڈیا کے سوریا کمار یادو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف ایئر کا ایوارڈ جیتننے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

error: Content is protected !!