پشاور فٹ بال لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی کمشنر ہاؤس پشاور میں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ریاض محسودتھے جنہوں نے ٹرافی کی رونمائی کی اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری انٹر نیشنل فٹبالر باسط کمال، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان گوہر زمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گل رخ چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدراورفرنچائز مالکان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ پشاورفٹبال لیگ یکم اکتوبر سے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں شروع ہوگا جو کہ 16 اکتوبر تک جاری رہیگی۔فٹبال لیگ میں شنواری ستوری، درہ ننگیالی، شاہین الیون، ایبٹ آباد ایگل، ہزارہ ٹائیگر، ڈی جی سپورٹس واریئرز، ڈی سی سرکارپشاور، اکاخیل سٹرائیکرز، چترال درویش، چترال مارخور، ٹانک توریالی،افغان پختون کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 میں جب اے پی ایس کا افسوسناک واقعہ ہوا تو پوری پاکستانی قوم صدمے کا شکار تھی
اس لئے یوتھ کے موٹیویشن کیلئے مختلف سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کیاگیا جس میں پشاور فٹبالیگ سیزن ون کی بھی لانچنگ کی گئی۔ اور تین ہزار یوتھ کو ایک فلیٹ فار م پر اکٹھا کیاگیا جس میں سپورٹس، ثقافتی اور سوشل سرگرمیوں کا آغاز کیاگیا تاکہ یوتھ کو اس صدمے سے باہر لایا جائے انہوں نے کہا کسی بھی قوم کی کامیابی کا انحصار صحت مندانہ سرگرمیوں پر منخصر ہوتا ہے اور جب تک کسی قوم کی یوتھ صحت مند نہیں ہوگی ہم ایک اچھے معاشرے کا قیام کی سوچ نہیں کرسکتے۔ اسلئے اس طرف توجہ دی گئی اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ایک چیلنج کی طرح قبول کیاگیا
انہوں نے کہا کہ یوتھ ہمارا مستقبل ہے اور امید ظاہر کی کہ پشاور فٹبال لیگ میں 365 کھلاڑی سولہ مختلف ٹیموں میں شرکت کررہے ہیں۔ جس کو دو سو سے زائد ممالک میں دکھایا جائیگا جس سے نہ صرف ہمارے صوبے کی بلکہ پاکستان کاسافٹ امیج قائم رکھنے میں اہم رول ادا کرے گا۔چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر کے مطابق لیگ کا نعرہ منشیات کی روک تھام اور فٹ بال کا فروغ رکھا گیا ہے مقابلوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کے لئے معاشرے میں پیغام پھیلایا جائے گا اور منشیات کے خاتمے اورنوجوان نسل کو بچانے کے لئے حکومت خصوصاً پشاور ڈویژن انتظامیہ اور کمشنر کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں بار لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دوسری مرتبہ اس لیگ کو ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیاجارہا ہے۔پشاور فٹبال لیگ کے پہلے سیزن میں ڈی سی سرکارکی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے اور تیسرے سیزن میں شنواری ستوری نے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس کی ٹیم نے سیزن فو ر اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ سولہ دن تک جاری رہیگا، جس کے ہر ٹیم تین میچز کھیلے گی جس کے بعد کواٹر فائنل سیمی فائنل اور فائنل کا انعقاد کیاجائیگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجایاگیا ہے اور لیگ کے بہت سے میچز فلڈ لائٹس میں بھی کھیلے جائینگے۔