آئی سی ایم ایس جونیئر پریمیئر لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

آئی سی ایم ایس جونیئر پریمیئر لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، آئی سی ایم ایس شارکس نے آئی سی ایم ایس ایگلز کو 14 رنز جبکہ ہاکس نے ہیٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔باضابطہ افتتاح پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر علی نے کیا، جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں شارکس نے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جس کے جواب میں ایگلز کی ٹیم 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

خالد کو تین وکٹیں لینے اور 36 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا بلال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے جواب میں ہیٹس نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد زبیر نے 46 بنائے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ صاحبزادہ فہد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لیگ میں شارکس، ہیٹس، تھنڈرز، ہاکس، ایگلز اور بلیوز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

error: Content is protected !!