پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم نے بہترین کارکردگی سے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔کوالیفائر 2 میں گیانا ایمازون واریئر کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آل رائونڈر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا
انہوں نے میچ میں ناقابل شکست 15 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اسی طرح بالنگ میں بھی عماد وسیم نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 226 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمازون واریئر 8 وکٹوں پر 189 رنز بنا سکی۔