پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کل دو جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کیلئے داخلہ مفت کردیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی کم تعداد کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ شائقین سٹیڈیم میں مفت داخلے کیلئے اپنے ساتھ شناختی کارڈ یا فارم ب لیکر آئیں اور مفت میچ دیکھیں، بورڈ کے اعلان کے مطابق شائقین کو عمران خان، قائد، وسیم اکرم، ظہیر عباس، آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان سٹینڈز میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے لیکر سٹیڈیم کے گیٹ تک شٹل سروس بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیا نہیں لائیں گے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچم کے علاوہ کسی دوسرے پرچم کے ساتھ سٹیڈیم میں داخلہ منع ہوگا۔