بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈرز نے ہوبارٹ ہوریکینز کو 62 رنز سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم نے ہوبارٹ ہوریکینز کو 62 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ ہوریکینز نے ٹاس جیت کر پہلے سڈنی تھنڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا ڈالے، ایلکس ہیلز نے 77، اولیور ڈیوس نے 65رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میتھیو گلیکس نے 33 رنز بنائے، ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے نتھن ایلس نے چار جبکہ ریلی میرڈیتھ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں ہوبارٹ ہوریکینز کی ٹیم 17 اوورز میں 166 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 62 رنز کے فرق سے ہار گئی، کپتان میتھیو ویڈ نے 67 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے پچیس رنز بنائے، سڈنی تھنڈرز کی جانب سے برینڈن ڈاگیٹ نے چار، بین کٹنگ نے دو جبکہ کرس گرین، نتھن میک اینڈریو اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، الیور ڈیوس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!