پشاور کی مقامی پولیس نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کو سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ہے جن میں سات مختلف نکات کی نشاندہی کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اس معاملے میں بہتری لائیں .تھانہ گلبرگ کی پولیس نے ایک ہفتہ قبل صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے چاروں اطراف کی چیکنگ کے بعد اپنی رپورٹ بھی سپیشل برانچ کو جمع کرادی ہیں اور اس حوالے سے ایک سات نکاتی مراسلہ بھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپلیکس کے مین گیٹ پر بغیر کسی یونیفارم و اسلحہ کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ انہیں دیا جانیوالا اسلحہ بھی زنگ آلود ہے
پولیس نے کمپلیکس کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان دونوں چیزوں کو یقینی بنایا جائے. کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کمپلیکس ہذا کے مین گیٹ پر عورتوں کی تلاشی کیلئے لیڈی سرچر کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے پولیس کے مطابق باونڈری وال کے آخری کونے پر ایک چھوٹا سا دروازہ ہے جو بظاہر بند ہوتا ہے تاہم کمپلیکس کے رہائشی اسے کھولتے اور بند کرتے ہیںاسی طرح کمپلیکس کے رہائشی کوارٹرز کی طرف کوئی کیمرہ نصب نہیں پولیس نے اپنی رپورٹ میں مزید کیمروں کی تنصیب کا مطالبہ کرتے ہوئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ کو کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع مقامی پولیس کو دینے کی بھی ہدایت کی ہے.