پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ایشیا لائنز کی قیادت کریں گے

قطر میں ہونے والی ایل سی سی ماسٹر کرکٹ لیگ میں شریک تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لیگ 10 سے 20 مارچ 2023 تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔ لیگ میں شامل ایشیا لائنز کی قیادت پاکستان کے شاہد آفریدی کریں گے۔ یہ اس لیگ میں ان کی پہلی شرکت ہوگی۔

 

 

شاہد آفریدی محدود اوورز میں زبردست بلے بازی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک ایسی ٹیم کی قیادت کروں گا جس میں اتنے عظیم کھلاڑی شامل ہوں گے میں بہت خوش ہوں اور پرانے ساتھیوں شعیب ملک ، محمد حفیظ اور عبدالرزاق کے ساتھ کھیلنا ایک اچھا موقع ہوگا اور شائقین کرکٹ کو بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ لیگ میں شامل دیگر دو ٹیموں میں عالمی جائنٹس کی قیادت ایرون فنچ کریں گے جبکہ انڈیا مہاراجہ کے کپتان گوتھم گھمبیر ہوں گے۔

error: Content is protected !!