اسکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹر میں ایشیا لائنز ایک فتح اپنے نام کرلی ۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں اس نے ورلڈ جائنٹس کو 35 رنز سے ہرادیا۔ ورلڈ جائنٹس کو آخری 2 اوورز میں 51 رنز درکار تھے تاکہ کپتان شاہد آفریدی نے اچھا اوور کرایا اور صرف 7 رنز دیئے۔ تنویر نے آخری اوور پھینکا جس کی چوتھی گیند پر کیون اوبرائن نے چھکا لگایا ۔
اس اوور میں انہوں نے 8 رنز دیئے اور اپنی ٹیم کو 35 رنز سے فتح دلادی۔ ایشیا لائنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جبکہ ورلڈ جائنٹس مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 64 رنز بناسکی۔ مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔