امریکی کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز اس وقت ہوگا جب رواں موسم گرما میں میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے افتتاحی سیزن میں حصہ لینے والی 6 ٹیمیں اس تاریخی مقابلے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ اس ضمن کا پہلا انتخاب پیر کو ہورہا ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی متعدد ٹیموں کے مالکان میجر کرکٹ لیگ کی ٹیموں کے مالکان ہیں یا پھر شراکت دار ۔ ان میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (لاس اینجلس)، چنئی سپر کنگز (ٹیکساس) اور دہلی کیپیٹلز (سیاٹل) شامل ہیں۔
کئی ایم ایل سی ٹیموں نے ڈرافٹ سے پہلے اپنی ٹیم کے نام اور لوگو کی نقاب کشائی کردی ہے اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے کچھ معروف کرکٹ اداروں کے ساتھ اعلی کارکردگی میں شراکت داری بھی کی ہے۔ ٹیموں میں غیرملکی کھلاڑیوں سٹار کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ٹیمیں ڈرافٹ کے دوران 9 مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی ۔ ڈرافٹ "اسکنیک آرڈر” فارمیٹ میں ہوگا جس کا مطلب ہے کہ جو ٹیم پہلے راؤنڈ میں آخری انتخاب کرے گی اسے دوسرے راؤنڈ میں پہلا انتخاب کا موقع ملے گا ۔
اس ڈرافٹ کے 9 مرحلے ہوں گے ۔ اس میں چناؤ کو ٹریڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر ٹیم کو پہلے سے 5 ویں مرحلے تک کھلاڑی کے چناؤ کے لئے 3 منٹ دیئے جائیں گے اور 6 سے 8 ویں مرحلے مں ان کے پاس 2 منٹ ہوں گے۔ لیگ کا تاریخی افتتاحی میچ 13 جولائی 2023 کو ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔ 2023 سیزن میں 18 روزہ میں 19 میچز کھیلے جائیں گے جس کا فائنل مقابلہ 30 جولائی 2023 کو ہوگا۔ ایم ایل سی شیڈول بارے مزید معلومات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔