ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی عبداللہ فضل اور محمد وقاص کی شاندار سینچریاں۔
ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی کے تین روزہ میچز مختلف گراونڈز پر شروع ہو گیے۔ پہلے روز کے سی سی ا ے اسٹیڈیم پر زون تین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
عبداللہ غور ی نے 9 چوکوں کی مدد سے 58، سمیح اللہ آفریدی نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 49، جبکہ عا رف خان نے 33 رنز بنائے۔رحمان غنی نے 51 رنز دیکر 4 اور بہادر علی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کھیل کے اختتام پر زون ایک نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔جہاں زیب سلطان نے 44،محمد طحہ محمود نے 29 ،فضل سبحان نے 22 اور سیف اللہ بنگش نے 21 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
گلبرگ جیم خانہ گراونڈ پر دوسر ے میچ میں زون چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 75 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 247 رنز بنا ے۔عبداللہ فضل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں ایک چھکے کی مدد سےنا قابل شکست111،عمران شاہ نے 11 چوکوں ا چھکے کی مدد سے 78 جبکہ ولید احمد 33 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔سید ولید عظیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 51 رنز دیکر 6 جبکہ نادر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جو اب میں زون دو نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا ے۔مبشر نواز نے 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔حیدر عباس 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
جبکہ تیسرے میچ زون 7 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 279 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔محمد وقاص نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 105 ، جہا نگیر جاوید نے 45، کاشف خان 33، شہزر حسن خان نے 26،فراز تنو لی نے 21 رنز بنائے۔
اسامہ بشارت 73 رنز دیکر 5 اور جام محمد سیف اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنائے۔محمد اشر قریشی 21 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ ہے۔سا قب خان 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ ۔