آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ ، فخر زمان، شاہین آفریدی سمیت 4 پاکستانیوں کی لمبی چھلانگ
آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی،
فخر زمان، شاہین آفریدی سمیت 4 پاکستانیوں کی لمبی چھلانگ
اسلام آباد / دبئی (سپورٹس لنک ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے،
جس میں پاکستان کے فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا سمیت متعدد کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
تازہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین نے حال ہی میں ختم ہونے والی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز میں 5 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے سب سے بڑی ترقی حاصل کی۔ 99 گیندوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 127 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد فخر 9 درجے ترقی کر کے 37ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے آل راؤنڈرز رینکنگ میں 36 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 33ویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ ٹی20 باؤلنگ میں سلمان مرزا 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔