اسلام آباد: J-60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد: J-60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹر): جے-60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔
جے-60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے احتشام ہمایوں اور محمد حسن عثمانی نے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،
جس کے بعد اس مرحلے تک پہنچنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ اس سے قبل حمزہ رومان بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے بوائز ڈبلز مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
احتشام ہمایوں، حمزہ رومان، محمد حذیق عاصم اور محمد حسن عثمانی نے اپنے اپنے جوڑی داروں کے ہمراہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ عامر مزاری بھی ایک کامیاب جوڑی کا حصہ ہیں، اس طرح پانچ پاکستانی کھلاڑی ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
بوائز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں احتشام ہمایوں نے روس کے ڈینیئل الیاس کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-4 سے شکست دی، جبکہ محمد حسن عثمانی نے پاکستان ہی کے عامر مزاری کو یکطرفہ مقابلے میں 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔
اس سے قبل حمزہ رومان نے سویڈن کے نیلس پریگر کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی بوائز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان نے پاکستان کے عبدالباسط اور سربیا کے ووکاسن پاولووچ کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی
محمد حذیق عاصم اور محمد حسن عثمانی نے تھائی لینڈ کے ناپت پٹانالرٹفن اور فاسین سنچالونگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-1، 3-6 اور 10-5 سے ہرایا
تاہم عامر مزاری اور سری لنکا کے آہل خلیل پر مشتمل جوڑی نے پاکستان کے ریان خان اور محمد شایان کو 2-6، 6-3 اور 10-4 سے شکست دی
جبکہ چین کے آولون ما اور ہاؤشوان شو نے سویڈن کے نیلس پریگر اور بیلاروس کے الیگزینڈر ویاروسکی کو 6-3، 7-6(0) اور 10-7 سے ہرا دیا
گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے سری لنکا کی گتھمی ریانا فرنینڈو کو 6-0 اور 6-1 چین کی یوچی لی نے روس کی
اریانا گریگورین کو 6-2 اور 6-4، چین کی میمی ہو نے روس کی اسٹیفانیا واسیلیوسکایا کو 6-1 اور 6-3 جبکہ روس کی ورورا روبٹسوا نے چین کی شوان یی وی کو 6-0 اور 6-2 سے شکست دی
گرلز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں چین کی میمی ہو اور یجیا وانگ نے قازقستان کی زینیا سیمینوا اور پاکستان کی حاجرہ سہیل کو 6-3 اور 6-1 سے ہرایا
ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی جوڑی نے چین اور بنگلہ دیش کی جوڑی کو 6-0 اور 6-4 سے شکست دی جبکہ تھائی لینڈ کی دو جوڑیوں نے بالترتیب روسی اور چینی جوڑیوں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
روس کی ورورا روبٹسوا اور ایویلینا زیپا نے چین کی یوچی لی اور شوان یی وی کو 7-5 اور 6-3 سے شکست دی چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز کھلاڑی شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں شرکت:
چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔ شریک ممالک میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، بیلاروس، سویڈن اور پاکستان شامل ہیں۔
یہ چیمپئن شپ بارڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جو پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔