کرکٹ
اختتامی تقریب شروع،،،ڈومینی کا سلام اور سیمی کا پخیر راغلے
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)اختتامی تقریب کے دوران میزبان بلال اشرف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان جے پی ڈومینی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بھی اسٹیج کر بلایا۔
اس موقع پر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومینی نے سب سے پہلے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو سلام کیا۔
ڈومینی نے کہا کہ وہ فائنل کے لیے بہت پر جوش ہیں،پاکستان میں بہت پیار مل رہا ہے تمام کھلاڑی میچ کیلئے تیار ہیں۔اس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو جب اسٹیج پر بلایا گیا تو پورا اسٹیڈیم شور سےگونج اٹھا۔
سیمی نے شائقین کو پشتو میں ’پخیر راغلے‘ کہا جس کا اردو میں مطلب ’خوش آمدید‘ ہوتا ہے۔
ڈیرن سیمی نے ٹائٹل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
