بیس بال

27 ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا ملتان میں شاندار آغاز

27 ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا ملتان میں شاندار آغاز

ملتان: 27 ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا افتتاح قاسم باغ فورٹ اسٹیڈیم ملتان میں ایک پروقار تقریب کے ساتھ ہوا۔ افتتاح کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کیا۔

فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی، سیکرٹری جنرل طاہر محمود اور آرگنائزنگ سیکرٹری جمیل کامران نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر سپورٹس ایم آئی ٹی ظفر شیروانی نے ادا کیے۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمان خان، ڈی ایس او ملتان عدنان نعیم، فیڈریشن نائب صدر حیدر لاری، ویمن ونگ ممبر عائشہ ارم، کوچنگ چیئرمین کیپٹن (ر) سرفراز احمد، چیف ٹیکنیکل آفیشل ظفر حسین وڑائچ، نیشنل ٹیم کوچ ندیم سجاد شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔

فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق افتتاحی روز پاکستان آرمی، بلوچستان اور سندھ نے کامیابیاں حاصل کیں۔پہلے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 0-9 سے شکست دی،

 دوسرے میں سندھ نے گلگت بلتستان کو 1-16 سے ہرایا، جبکہ تیسرے میچ میں آرمی نے کے پی کے کو 0-13 سے شکست دی۔

Related Articles


Back to top button