شہریار ملک میموریل ٹینس چیمپئن شپ — ٹاپ کھلاڑی اگلے راؤنڈز میں پہنچ گئے
شہریار ملک میموریل ٹینس چیمپئن شپ — ٹاپ کھلاڑی اگلے راؤنڈز میں پہنچ گئے
لاہور: نِشتر پارک اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی لاہور میں جاری دسویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2026ء میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،
جہاں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز اور بوئز انڈر 12 کے کیٹیگریز میں ٹاپ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے راؤنڈز میں جگہ بنا لی ہے۔
مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں محمد شعیب نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سیف اللہ کو 6-0 اور 6-2 سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں جابر علی نے کامران خان کو 6-4 اور 6-2 سے، علی طلحہ نے حمزہ نعیم کو 6-1 اور 6-1 سے، اور ابوبکر طلحہ نے ایم احتشام کو 6-1، 6-1 سے ہرایا۔
اس کے علاوہ یوسف خلیل نے احمد بابر کو 5-7، 4-6 سے، ایم جنید نے احمد رضا کو 5-7، 6-7 (ٹائبریکر) سے، اور عمران بھٹی نے حمزہ خان کے خلاف 0-6، 0-6 سے واضح برتری حاصل کی۔
ایم حذیفہ خان نے شہریار انیس کو 6-1، 6-2، ہیرا عاشق نے سمیع زیب کو 3-6، 2-6، اور عثمان رفیق نے حمزہ علی رضوان کو 1-6، 3-6 سے شکست دی۔ ان کے علاوہ عزیر خان، مدثر مرتضیٰ، ایم طلحہ خان، اسد زمان، اسد اللہ اور برکت اللہ نے بھی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
خواتین کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنلز میں ثانیہ زہرہ نے اقصی اکرم کو 1-6، 0-6 سے، عیشہ جواد نے عیشہ ربی کو 4-6، 1-6 سے، اور خدیجہ خلیل نے ماہین زہرہ کو 0-6، 0-6 سے باآسانی شکست دی۔
جبکہ بوئز انڈر 12 کے پہلے راؤنڈ میں بھی نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ایم ایان، ہادی علی رضوان، ولی ایم حسن، ایم ابراہیم حسین گل، ایم مہد، فہد مصطفیٰ، ابراہیم لغاری اور اشتر عالم خان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
اس کے علاوہ ایان عیسیٰ جی نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایم بن احسن کو 3-5، 5-4 اور 4-2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔