Games

امین مکاتی نیویارک سٹی میراتھن مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی رنر بن گئے

امین مکاتی نیویارک سٹی میراتھن مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی رنر بن گئے

لاہور: پاکستانی لانگ ڈسٹنس رنر امین مکاتی نے نیویارک سٹی میراتھن 2026 میں ایک شاندار اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اس میراتھن کو مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ 

انہوں نے 42.195 کلومیٹر کا انتہائی کٹھن فاصلہ دو گھنٹے، 53 منٹ اور 42 سیکنڈ (2:53:42) کے شاندار وقت میں طے کیا۔

اس میراتھن ایونٹ میں تین گھنٹے سے کم وقت میں فاصلہ طے کرنے کی یہ کارکردگی پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، جو ان کی غیر معمولی لگن، نظم و ضبط اور بین الاقوامی سرکٹ میں بڑھتے ہوئے نمایاں مقام کی عکاسی کرتی ہے۔

اپنی اس شاندار کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے امین مکاتی نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور نیویارک کی ریس کو انتہائی کٹھن تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سال کے ایونٹ میں تین گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کرنے والے واحد پاکستانی رنر ہیں۔

”مجھے فخر ہے کہ میں نے 42.195 کلومیٹر کی طویل ریس 2:53:42 کے وقت میں مکمل کی۔ یہ دنیا کی مشکل ترین ریسوں میں سے ایک ہے، لیکن تین گھنٹے سے کم وقت میں اسے مکمل کرنا میرے اور میرے ملک پاکستان کے لیے ایک نہایت خاص لمحہ ہے۔“

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دنیا کی چھ بڑی بین الاقوامی میراتھنز مکمل کرنے کے اپنے پرعزم ہدف کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں، جن میں سے اب صرف ایک میراتھن باقی رہ گئی ہے۔ 

”میں 'ایکٹیویٹ' کے سی ای او آر ڈی رضوان آفتاب احمد کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے تمام بین الاقوامی میراتھن کے سفر میں بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔“

”ان کی حوصلہ افزائی کی بدولت میں اپنے ہدف پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے میں کامیاب رہا۔ مجھے امید ہے کہ اپنے اہل خانہ اور خیرخواہوں کی دعاؤں اور تعاون سے میں اپنی آخری باقی ماندہ میراتھن بھی کامیابی سے مکمل کر لوں گا۔ یہ میرے اور میرے ملک کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا۔“

Related Articles


Back to top button