کرکٹ

ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کے لیے 83 لاکھ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول، آئی سی سی

ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کے لیے 83 لاکھ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول، آئی سی سی

دبئی / جوہانسبرگ: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے لیے شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق یکم نومبر 2026 تک ٹکٹوں کے لیے 12 کروڑ 08 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

سب سے زیادہ مانگ پاک بھارت میچ کی ہے۔ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے 83 لاکھ 97 ہزار 294 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ اسی اسٹیڈیم میں 21 نومبر کو ہونے والے فائنل کے لیے 79 لاکھ سے زائد درخواستیں ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق 193 ممالک کے 28 لاکھ منفرد شائقین نے ٹکٹ بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

 جنوبی افریقہ، برطانیہ، بھارت، امریکہ اور آسٹریلیا سرفہرست ہیں۔ ورلڈکپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر اکتوبر-نومبر 2027 میں کھیلا جائے گا۔

ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر 2026 رات 11:59 بجے تک کھلا رہے گا اور شائقین tickets.cricketworldcup.com پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

Related Articles


Back to top button