باکسنگ

اوورسیز سرمایہ کار پاکستان میں کیوں نہیں آتے؟ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وجہ بتا دی

 غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دو، عامر خان کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شیشہ کیفے کے ایک منصوبے میں ان کے ساتھ 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کا فراڈ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے جواب میں عامر خان نے X پر تصدیق کی کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خالق تانولی نامی شخص نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا شیشہ کیفے بنانے کے نام پر عامر خان سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لیے اور کیفے کبھی بنا ہی نہی

عامر خان نے X پر لکھا، "ہمارا زوما اسلام آباد سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور تانولی ایک فراڈیا ہے جس نے غیر قانونی طور پر پیسے لیے ہیں۔ یہ پاکستان اور ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے برا تاثر ہے"۔

انہوں نے کہا، "ہمارا ملک سے پیار مضبوط ہے، لیکن حکومت کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے"۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اسے بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا اور حکومت پاکستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کیا۔

ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر 15 پر کال کر کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جس کی تفصیلات بعد میں آئی جی پولیس تک پہنچیں۔ عامر خان نے کہا یہ واقعہ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔

Related Articles


Back to top button